
ہاٹ لائن نیوز : پنجاب کا پہلا منفرد لائیو سٹاک کارڈ 15 دسمبر سے فنکشنل ہوگا ، سی ایم لائیوسٹاک کارڈ کے ذریعے رجسٹرڈ ڈیلر سے ونڈا، منرل مکسچر اور سائلج خریدا جاسکے گا
لائیوسٹاک کارڈ سے پنجاب بھر میں 80 ہزار فارمرز مستفید ہوں گے ، مویشی پال فارمر 27 ہزار روپے فی جانور قرض حاصل کر سکیں گے،لائیوسٹاک فارمرز اپنے مویشیوں کے لئے 2 لاکھ 70 ہزار روپے تک بلا سود قرض حاصل کرسکے گا ، لائیوسٹاک فارمرز کو 4 ماہ میں قرض کی مساوی اقساط ملیں گی،4 ماہ کے بعد پے منٹ کرنا ہوگی
مویشی پال فارمرز قریبی ویٹرنری ہسپتال سے لائیوسٹاک کارڈ کی رجسٹریشن کرا سکتے ہیں ،رجسٹریشن کے لئے PLC اور شناختی کارڈ نمبر 8070 پر میسج بھیجا جا سکے گا۔









