پنجاب کےشہری دیگرصوبوں میں گاڑیوں کی رجسٹریشن نہیں کرپائیں گے

0
209
پنجاب کےشہری دیگرصوبوں میں گاڑیوں کی رجسٹریشن نہیں کرپائیں گے

ہاٹ لائن نیوز : پنجاب حکومت نے گاڑیوں کی رجسٹریشن کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر لیا، پنجاب کے شہری اب دیگر صوبوں یا وفاق میں گاڑیوں کی رجسٹریشن نہیں کر سکیں گے۔

ایکسائز حکام نے بتایاہےکہ محکمہ ایکسائز نے پنجاب سے باہر رجسٹریشن روکنے کی کابینہ سے منظوری لے لی ہے۔

شہری ٹیکس بچانے کیلیے گاڑی کو دوسرے صوبوں یا وفاق میں رجسٹر کرواتے ہیں، پنجاب سے باہر رجسٹریشن پر ٹیکس وصولی اور سیکیورٹی مسائل کا سامنا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ دیگر صوبوں میں رجسٹریشن پر بھی جرمانے عائد کیے جائینگے، نادرا کے ضلعی کوڈز کو مدنظر رکھتے ہوئے رجسٹریشن کو کنٹرول کیا جائیگا، پنجاب سے باہر رجسٹرڈ گاڑی کی پنجاب میں دوبارہ رجسٹریشن کا قانون موجود ہے، جس پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔ ایسا کرنے میں ناکامی کے نتیجے میں گاڑی کی بندش اور دوبارہ رجسٹریشن ہو جائیگی۔

Leave a reply