
ہاٹ لائن نیوز : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار 5 ہائبرڈ ڈبل ڈیکر بسوں کا باضابطہ افتتاح کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے ہائبرڈ ڈبل ڈیکر بس کامعائنہ کیا اورپھرڈبل ڈیکر بس میں سفر بھی کیا۔ لاہور میں ڈبل ڈیکر بس سروس کاآغاز نومبر 2015ءمیں سابق وزیراعلیٰ میاں محمد شہباز شریف کے دور میں کیا گیا تھا۔
بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ لاہور میں سیاحت کے لیے نئے روٹس پر 3 نئی ہائبرڈ ڈبل ڈیکر بسیں چلائی جائیں گی جبکہ بہاولپور اور راولپنڈی ، ملتان اور فیصل آباد میں سیاحت کے لیے ایک ایک ڈبل ڈیکر بسیں چلائی جائیں گی۔ .









