پنجاب کی جیلوں میں سمارٹ لائبریریاں قائم

0
217
پنجاب کی جیلوں میں سمارٹ لائبریریاں قائم

پنجاب کی جیلوں میں سمارٹ لائبریریاں قائم

پنجاب کی تمام جیلوں میں سمارٹ لائبریریاں قائم کر دی گئیں ہیں، سیکرٹری داخلہ نورالامین مینگل نے ڈسٹرکٹ جیل لاہور میں آئی۔جی میاں فاروق نذیر کے ہمراہ سمارٹ لائبریری کا افتتاح کیا ہے، ترجمان جیل خانہ جات نے کہا ہے کہ قیدیوں کو کتابیں اور شیلف بھی مہیا کیے گئے ہیں، ہر جیل میں ماہانہ پانچ سو نئی کتابوں کا اضافہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ لائبریریوں میں تاریخ، ادب، اخلاقیات، کردار سازی اور اسلام کے بارے میں کتابیں رکھی گئی ہیں، پڑھے لکھے قیدی باقی دس قیدیوں کو کتاب کا خلاصہ بتائیں گے اور ہر ماہ زیادہ کتابیں پڑھنے والے کو انعام بھی ملے گا۔

Leave a reply