
پنجاب کا بجٹ 13 جولائی کو پیش ہو گا
پنجاب کا بجٹ تیرہ جولائی کو پیش کیے جانے کا امکان ہے، آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ بجٹ میں ٹیکس کی شرح میں بھی اضافہ نہیں ہو گا، پنجاب بجٹ میں صحت، تعلیم اور ٹورازم پر خصوصی توجہ دی جائے گی، تعلیم کے بجٹ میں 110 ارب روپے زیادہ رکھے جائیں گے اور صحت کے بجٹ میں نوے ارب روپے زیادہ رکھے جائیں گے، ٹورازم کے بجٹ میں پینتیس ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، لاہور میں نواز شریف میڈیکل سٹی میں چودہ اسپتال بنائے جائیں گے، پنجاب بھر میں سینیٹیشن اور صاف پانی کی فراہمی کی اسکیمیں لائی جائیں گی۔









