پنجاب پولیس نےدہشتگردوں کا ایک اورحملہ ناکام بنادیا

0
146
پنجاب پولیس نےدہشتگردوں کا ایک اورحملہ ناکام بنادیا

ہاٹ لائن نیوز : پنجاب پولیس نے خیبر پختوننہوا کی سرحد پر ایک اور دہشت گرد حملےکو پسپا کردیا۔ پولیس کے ترجمان کیمطابق ، دہشتگردوں نے بھاری ہتھیاروں سےبارڈر چوکی پرحملہ کیا ، لیکن پولیس اہلکاروں نےبروقت وجرات مندانہ آپریشن کیا اور انہیں پیچھے ہٹنے پرمجبور کیا۔

ترجمان کیمطابق ، یہ پچھلے 24 گھنٹوں میں دوسرا بڑا حملہ تھا اور اس ہفتے یہ تیسرا بڑا حملہ تھا۔ حملہ آوروں کی تعداد 20 سے 25 پر مشتمل تھی اور وہ جدید ہتھیاروں سے لیس تھے ، جن میں راکٹ لانچر بھی شامل تھے۔

تاہم ، ڈی پی او ڈیرہ غازی خان سید علی کی کمان میں کیو آر ایف ٹیموں نےبروقت کارروائی کرکے دہشتگردی کے حملے کوناکام بنا دیا۔ پولیس نے تھرمل امیج کیمروں کی مدد سےدہشت گردوں کو بروقت شناخت کی اور موثر انتقامی کارروائی میں انکوبھاری نقصان پہنچا۔

پولیس عہدیداروں کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کیخلاف کارروائی جاری رہیگی اور ہر قیمت پر لوگوں کے تحفظ کوبھی یقینی بنایاجائیگا۔

Leave a reply