
پنجاب میں کلاؤڈ برسٹ کا خطرہ
پنجاب کے کئی شہروں میں کلائوڈ برسٹ کا خطرہ منڈلا رہا ہے ، محکمہ موسمیات کے مطابق میانوالی، چکوال، تلہ گنگ اور اٹک میں نئی پیشگوئی کر دی گئی ہے، این۔ ڈی۔ ایم۔ اے نے اگلے دنوں میں پنجاب کے بیشتر مقامات پر کلاؤڈ برسٹ اور سیلاب کا خطرہ ظاہر کیا گیا یے۔
این۔ ڈی۔ ایم۔ اے حکام کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ پاکستان کی جانب بڑھ رہا ہے، مغربی اور مشرقی ہواؤں کے ملاپ سے مون سون کی شدت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔









