پنجاب میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ، ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ

0
55

لاہور: پنجاب میں مون سون بارشوں کا ایک اور سلسلہ شروع ہونے والا ہے، جس کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب کے مطابق 16 سے 19 ستمبر کے دوران صوبے کے بالائی علاقوں میں بارشیں متوقع ہیں، جن کے باعث ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے نے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

ادارے کے ترجمان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ خراب موسم کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور دریاؤں یا ندی نالوں کے قریب جانے سے گریز کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

Leave a reply