پنجاب میں سیلاب متاثرین کے لیے جدید ائیر لفٹ ڈرون متعارف

0
53

پنجاب حکومت نے سیلاب کے دوران ریسکیو آپریشنز کو مؤثر بنانے کے لیے جدید ائیر لفٹ ڈرون حاصل کرلیا ہے۔ اس ڈرون کے ذریعے 200 کلو گرام وزن تک کسی شخص کو محفوظ مقام تک پہنچایا جا سکتا ہے۔

حکام کے مطابق ڈرون کی ابتدائی آزمائشی پروازیں لاہور میں مکمل کر لی گئی ہیں، جس کے بعد اسے جنوبی پنجاب، خصوصاً ملتان، روانہ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بروقت امدادی کارروائیاں ممکن بنائی جا سکیں۔

یہ ڈرون سروس پاکستان میں اپنی نوعیت کی پہلی ایمرجنسی ائیر لفٹ سہولت ہے، جسے سول ڈیفنس کے تحت چلایا جا رہا ہے۔ حکام نے مزید 10 ایسے ڈرونز خریدنے کا بھی فیصلہ کیا ہے تاکہ قدرتی آفات کے دوران فوری رسپانس ممکن بنایا جا سکے۔

سول ڈیفنس کے ریزیلینس کور کے لیے رضاکاروں کی رجسٹریشن کا عمل بھی جاری ہے، اور رواں ہفتے چار ہزار سے زائد افراد نے آن لائن پورٹل VCD.HOME.GOP.PK پر رجسٹریشن کروا لی ہے۔

یہ اقدام مشکل وقت میں عوامی خدمت کے جذبے کو فروغ دینے اور ریسکیو کے نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی جانب اہم قدم ہے۔

Leave a reply