
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ
عید الاضحی کے موقع پر پنجاب میں دفعہ 144 کا نفاذ کر دیا گیا، محکمہ داخلہ پنجاب کی طرف سے احکامات جاری کر دیے گئے، دریاؤں، نہروں، جھیلوں اور ڈیمز میں تیراکی، کشتی رانی اور نہانے پر دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے، منظور شدہ مویشی منڈیوں کے علاوہ قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت پر دفعہ 144 نافذ کی گئی، اسلحہ کی نمائش پر پابندی لگا دی گئی۔
دفعہ 144 کے تحت ان تمام پابندیوں کا اطلاق جمعرات پانچ جون سے بدھ گیارہ جون تک ہو گا، عید پر کسی بھی کالعدم تنظیم کے رکن کو قربانی کی کھالیں جمع کرنے کی اجازت نہیں دی گئی، صرف پنجاب چیریٹی کمیشن سے رجسٹرڈ ادارے ہی عید پر قربانی کی کھالیں حاصل کر سکیں گے۔









