پنجاب: میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ماہ رمضان کے بعد ہوں گے

0
155
پنجاب: میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ماہ رمضان کے بعد ہوں گے

پنجاب حکومت نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ماہ رمضان کے بعد لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کے مطابق یہ فیصلہ طلبا کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ بورڈ امتحانات کی نئی تاریخیں جلد اعلان کی جائیں گی۔

لاہور بورڈ کے تحت میٹرک کے امتحانات میں شریک طلبہ کی تعداد تین لاکھ سے زائد ہے، اور محکمہ تعلیم کا یہ فیصلہ طلبہ کو امتحانات کی تیاری کے لیے اضافی وقت فراہم کرے گا۔

ٹیچرز یونین پنجاب نے بھی اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ عید الفطر کے بعد امتحانات لینا ایک مناسب اقدام ہے۔

Leave a reply