
ڈیرہ غازی خان میں پنجاب اور بلوچستان کو ملانے والی تمام اہم شاہراہوں کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے، جس کے باعث صوبوں کے درمیان زمینی سفر معطل ہو گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق فورٹ منرو کے راستے بلوچستان جانے والی سڑک اور تونسہ سے موسیٰ خیل کو ملانے والی شاہراہ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔ موجودہ صورتحال میں مسافر ڈیرہ غازی خان کے ذریعے بلوچستان کا سفر نہیں کر سکتے۔
ڈپٹی کمشنر کی ہدایات پر بلوچستان سے متصل سرحدی مقامات بواٹہ اور سخی سرور پر سیکیورٹی بڑھاتے ہوئے آمدورفت روک دی گئی ہے۔
ادھر ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے ملک کے دیگر شہروں اور چمن کے لیے ٹرین سروس مسلسل دوسرے روز بھی بحال نہ ہو سکی۔ پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس اور چمن کے لیے مسافر ٹرین مقررہ وقت پر روانہ نہیں ہوئیں۔









