پنجاب حکومت کا یوم تکبیر پر سکول بند نہ کرنے کا فیصلہ

0
173
پنجاب حکومت کا یوم تکبیر پر سکول بند نہ کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا یوم تکبیر پر سکول بند نہ کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے یوم تکبیر کے موقع پر اسکولز کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، محکمہ اسکول ایجوکیشن کی طرف سے تمام ضلعی ایجوکیشن اتھارٹیز کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے، 28 مئی کو تمام سرکاری اسکولوں میں اسمبلی کے دوران خصوصی پروگرامز، ملی نغمے، اور پاک افواج کو زبردست خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔

اس دن کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے تقریری مقابلے، آرٹ کی نمائشیں اور ملی نغموں کے مقابلے بھی منعقد ہوں گے، جو ضلعی سطح پر ہوں گے، ضلعی سطح پر مقابلے جیتنے والے طلبہ کو پچاس ہزار روپے انعام دیا جائے گا، جس سے نہ صرف یہ کہ طلبہ کی حوصلہ افزائی ہوگی بلکہ یوم تکبیر کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا جائے گا، یوم تکبیر کے خصوصی پروگرامز کے اختتام پر گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان ہو گا۔

Leave a reply