پنجاب حکومت نے کالعدم تنظیموں اور غیر رجسٹرڈ خیراتی اداروں کی فہرست جاری کر دی

0
21
پنجاب حکومت نے کالعدم تنظیموں اور غیر رجسٹرڈ خیراتی اداروں کی فہرست جاری کر دی

لاہور: محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے میں کالعدم تنظیموں اور غیر رجسٹرڈ خیراتی اداروں کی تازہ ترین فہرست جاری کی ہے۔
محکمہ داخلہ کے مطابق فہرست میں کل 89 کالعدم اور غیر رجسٹرڈ ادارے شامل ہیں۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 کے تحت کالعدم تنظیموں کی حمایت کرنا جرم ہے، اس لیے کسی بھی کالعدم یا غیر رجسٹرڈ ادارے کو زکوٰۃ، خیرات یا عطیات نہ دی جائیں۔
محکمہ داخلہ نے مزید کہا کہ ریاست مخالف کالعدم تنظیموں کی مدد کرنے والے قانونی کارروائی کا سامنا کریں گے۔ پنجاب میں خیراتی اداروں کی رجسٹریشن کے لیے لازمی ہے کہ وہ پنجاب چیریٹی کمیشن سے رجسٹر ہوں۔ شہریوں کو تاکید کی گئی ہے کہ صرف چیریٹی کمیشن سے رجسٹرڈ اداروں کو ہی عطیات دیں۔

Leave a reply