
ہاٹ لائن نیوز : پنجاب حکومت نے راولپنڈی میں 8 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی، دفعہ 144 کا نفاذ 10 سے 17 اکتوبر تک ہو گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی میں ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنے،م؛ ریلیاں، مظاہرے؛احتجاج اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی ہوگی۔
راولپنڈی کی حدود میں ڈبل سواری اور ہوائی فائرنگ پر بھی پابندی ہوگی، دفعہ 144 کے تحت کبوتر کے شکار، ڈرون اڑنے اور لیزر لائٹس کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی ہے۔









