پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زیر تعمیر سکیم کا نام مریم نواز کے نام پر رکھنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا

0
202
پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زیر تعمیر سکیم کا نام مریم نواز کے نام پر رکھنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا

پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زیر تعمیر سکیم کا نام مریم نواز کے نام پر رکھنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ،،،

شہری مشکور حسین نے لاہور ہائیکورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل میں متفرق درخواست دائر کی گئی ،،،اپیل میں پنجاب حکومت ،چیف سیکرٹری پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ،،،درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ پنجاب انسٹیٹیو۵ آف کارڈیالوجی کے زیر تعمیر بلاک کا نام مریم نواز کے نام پر رکھا گیا ہے

،،،سرکاری بلڈنگز کو فرد واحد کے نام سے منسوب کرنا آئین اور سپریم کورٹ کے فیصلوں کی خلاف ورزی ہے ،،،درخواست میں مزید موقف اختیار کیا گیا کہ بیوروکریسی مریم نواز کو خوش کرنے کے لئے سرکاری خزانے کا بے دریغ استعمال کررہی ہے ،،،اور سرکاری خزانے سرکاری آنے سے مریم نواز کی ذاتی تشہیر کی جارہی ہے ،،، درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ لاہور ہائیکورٹ سرکاری عمارتوں کو وزیر اعلیٰ مریم نواز کا نام دینے سے روکے

Leave a reply