
پنجاب اسمبلی میں پھر گھڑی چوری کی گونج
پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اُس وقت جذباتی منظر دیکھنے کو ملا جب بلال یامین نے ایک مرتبہ پھر گھڑی غائب ہونے جا معاملہ ایوان میں اٹھایا، انہوں نے کہا کہ بات گھڑی کی قیمت کی نہیں بلکہ اس سے جذباتی وابستگی کی ہے، یہ گھڑی ان کی شادی پہ اپنے ہاتھوں سے پہنائی تھی، بلال یامین کا کہنا تھا کہ میں اعجاز شفیع پر الزام نہیں لگا رہا، میں ان کا بہت احترام کرتا ہوں، میری گزارش ہے کہ میری گھڑی کو تلاش کیا جائے اس گھڑی سے میں اپنی جذباتی وابستگی بیان نہیں کر سکتا، اسپیکر نے کہا کہ اگر اعجاز شفیع کی غلطی نہ ہوئی تو بلال یامین کو کھڑے ہو کر ایوان میں معافی مانگنی ہو گی، بلال یامین نے کہا کہ اگر اعجاز شفیع کی غلطی نہ ہوئی تو معافی مانگنے میں کوئی شرم محسوس نہیں کروں گا۔









