پنجاب : اسلحہ لائسنس میں ترمیم اور تبدیلی کا عمل آن لائن کردیا گیا

0
242
پنجاب : اسلحہ لائسنس میں ترمیم اور تبدیلی کا عمل آن لائن کردیا گیا

ہاٹ لائن نیوز : محکمہ داخلہ پنجاب نے اسلحہ لائسنس میں ترمیم اور تبدیلی کا عمل آن لائن کر دیا، شہری اسلحہ لائسنس اور ڈپلیکیٹ لائسنس کی وراثتی منتقلی کی درخواست آن لائن جمع کرا سکیں گے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ اسلحہ لائسنس اور ڈپلیکیٹ لائسنس کی وراثتی منتقلی کی درخواست بھی آن لائن جمع کرائی جائیگی، شہری پہلے سے موجود اسلحہ بھی فروخت کر سکتے ہیں اور لائسنس کی مدت پاکستان بھر میں بڑھا سکتے ہیں۔

محکمہ داخلہ کے مطابق پنجاب بھر کے شہری اپنے اسلحہ لائسنس میں ردوبدل کے لیے آن لائن درخواست دینگے، اب شہریوں کو اسلحہ لائسنس کے حوالے سے دفاتر کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں پڑیگی، متعلقہ دستاویزات سے لیکر قانونی فیس تک آن لائن جمع کرائی جا سکے گی۔

محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ اسلحہ لائسنس کے لیے آن لائن ماڈیول پنجاب آرمز رولز 2023 کے تحت تیار کیا گیا ہے۔ آن لائن ماڈیول پنجاب ہوم ڈیپارٹمنٹ اور نادرا کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے۔

Leave a reply