پنجاب: اسلحہ لائسنس اب آن لائن دستیاب ہوگا

0
345
پنجاب: اسلحہ لائسنس اب آن لائن دستیاب ہوگا

ہاٹ لائن نیوز : نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی قیادت میں پنجاب حکومت نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا، حکومت نے اسلحہ لائسنس کے اجراء میں کرپشن کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ کر دیا، اب اسلحہ لائسنس آن لائن دستیاب ہوں گے۔

محکمہ داخلہ پنجاب اور نادرا کے درمیان “پنجاب آرمز لائسنس مینجمنٹ سسٹم” (PALMS) کے معاہدے پر دستخط ہوئے۔

وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے “پنجاب آرمز لائسنس مینجمنٹ سسٹم” پورٹل کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

“پنجاب آرمز لائسنس مینجمنٹ سسٹم” کے تحت پنجاب بھر میں اسلحہ لائسنسوں کی تجدید اور ترمیم کی جا سکتی ہے، ورثاء کو اسلحہ لائسنس کی منتقلی بھی آن لائن کی جائے گی۔

“پنجاب آرمز لائسنس مینجمنٹ سسٹم” کے تحت اسلحہ لائسنس درخواست گزار کے گھر پہنچا دیا جائے گا۔

محسن نقوی کا کہنا ہے کہ اس نظام کے نفاذ سے لائسنسوں کے اجراء میں کرپشن کا مکمل خاتمہ ممکن ہو جائے گا۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ’’دی پنجاب آرمز لائسنس مینجمنٹ سسٹم‘‘ کے آغاز پر سیکرٹری داخلہ میاں شکیل احمد اور ایڈیشنل سیکرٹری ہوم (جوڈیشل) محکمہ فروا عامر کی خدمات کو سراہا۔

محسن نقوی نے خودکار نظام کے تحت اسلحہ لائسنس کے اجراء کو قابل تحسین قرار دیا۔

اس حوالے سے معاہدے پر سیکرٹری داخلہ حکومت پنجاب اور ڈی جی نادرا نے دستخط کیے۔ اس موقع پرسیکرٹری داخلہ، چیف سیکرٹری، ڈائریکٹر جنرل نادرا سہیل جہانگیر، ڈائریکٹر آرمز نادرا اور متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔

Leave a reply