پلاٹس اور تجارتی املاک کی منتقلی پر سب سے اہم ٹیکس ختم ہونےکاامکان

0
140
پلاٹس اور تجارتی املاک کی منتقلی پر سب سے اہم ٹیکس ختم ہونےکاامکان

فنانس ایکٹ 2024 کے تحت پلاٹوں اور تجارتی املاک کی منتقلی پر عائد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کو رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں آسانی کے لئے وفاقی حکومت کے ذریعہ ختم کرنے کا امکان ہے۔

بزنس ریکارڈر نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس مالی سال کے پہلے چھ مہینوں میں ، یہ ٹیکس مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں ناکام رہا اور اس سے حاصل ہونے والی آمدنی انتہائی معمولی تھی۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو حکومت کو یہ تجویز پیش کرنے جارہا ہے کہ تجارتی املاک کی الاٹمنٹ یا منتقلی یا کھلی پلاٹوں یا رہائشی املاک کی پہلی الاٹمنٹ یا پہلی منتقلی پرایف ای ڈی کو ہٹا دیاجائے۔

اگر اس تجویز کو حتمی شکل دی گئی ہے تو ، اسے اگلے وفاقی بجٹ میں نافذ کیا جائے گا۔

اسکے علاوہ ، حکومت جائیداد کی خریداری اور فروخت پر لین دین کے ٹیکس کو کم کرنیکا بھی منصوبہ بنا رہی ہے تاکہ رئیل اسٹیٹ کے کاروبار کو فروغ دیا جاسکے۔ ذرائع کیمطابق ، وزیر اعظم کی مصروفیت کیوجہ سے گذشتہ ہفتے دو بار رہائشی شعبے کی ترقی کے لئے ٹاسک فورس میٹنگ ملتوی کردی گئی تھی ، لیکن توقع ہے کہ اس ہفتے اس اجلاس کا انعقاد کیا جائیگا۔

Leave a reply