پشاور: پی ٹی آئی جلسے میں کم حاضری، 25 ضلعی عہدیداروں کو وضاحت طلب نوٹس

0
109
پشاور: پی ٹی آئی جلسے میں کم حاضری، 25 ضلعی عہدیداروں کو وضاحت طلب نوٹس

پشاور میں پاکستان تحریک انصاف کے حالیہ جلسے میں کارکنوں کی توقع سے کم شرکت پر پارٹی قیادت نے ضلعی تنظیم کے 25 عہدیداروں کو شوکاز نوٹس جاری کر دیے ہیں۔

تحریک انصاف نے 7 دسمبر کو حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس میں جلسہ منعقد کیا تھا، جس سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے بھی خطاب کیا۔ پارٹی قیادت کا مؤقف ہے کہ ضلعی سطح کے ذمہ داران جلسے کے لیے کارکنوں کو متحرک کرنے میں ناکام رہے اور پارٹی ہدایات پر مکمل عملدرآمد نہیں کیا گیا۔

جاری کیے گئے نوٹس میں متعلقہ عہدیداروں کو تین روز کے اندر اپنی وضاحت پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے، جبکہ واضح کیا گیا ہے کہ تسلی بخش جواب نہ ملنے کی صورت میں تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق شوکاز نوٹس کے بعد بعض ضلعی عہدیداروں نے اپنے عہدوں سے استعفے بھی پیش کر دیے ہیں۔

Leave a reply