
ہاٹ لائن نیوز: سی ٹی ڈی پشاور نے ضلع اوکزئی میں کارروائی کرتے ہوئے محرم الحرام کے دوران تخریب کاری کی بڑی کارروائی کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔
انسداد دہشت گردی ضلع کرم نے پہاڑ باغ، زیرکمار اور کزئی میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔
آپریشن کے دوران سی ٹی ڈی نے سیکیورٹی فورسز اور مقامی پولیس کیساتھ مل کر 6 راکٹ لانچر، 6 آر پی جی بوسٹر، 9 ہینڈ گرنیڈ،سیفٹی فیوز، الیکٹرک ڈیٹونیٹر بارود، اور گھی کے ٹن میں بنایا گیا آئی ای ڈی بھی برآمد کیا۔









