پشاور: فائرنگ کے واقعے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے

ہاٹ لائن نیوز : تہکال میں فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق تہکال کے علاقے میں دو فریقین کے درمیان کار پر فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی شخص کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
واقعے کے فوری بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور فرار ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی۔








