
ہاٹ لائن نیوز : جماعت اسلامی آج پشاور میں غزہ ملین مارچ کریگی، جس کی قیادت امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کرینگے، مارچ کبوتر چوک رنگ روڈ پر ہوگا۔
پارٹی ترجمان کے مطابق مارچ میں جماعت اسلامی کے صوبائی رہنما بھی شریک ہونگے۔ غزہ ملین مارچ شام چھ بجے شروع ہوگا۔
ترجمان جماعت اسلامی نے ایک بیان میں مزید کہا کہ غزہ ملین مارچ کے لیے انتظامات مکمل کیے جا رہے ہیں، یہ مارچ صوبے کی تاریخ کا سب سے بڑا ملین مارچ ہو گا۔









