پشاورمیں جائیدادکےتنازع پر 5 افراد کاقتل

0
185
پشاورمیں جائیدادکےتنازع پر 5 افراد کاقتل

ہاٹ لائن نیوز : پشاور میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

یہ واقعہ تھانہ چمکنی میں پیش آیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں فریقین کے 2 اور 3 افراد شامل ہیں۔ فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ زخمیوں اور لاشوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس سنگین واقعے کے ذمہ داروں کی شناخت کے لیے تفتیش کی جا رہی ہے۔ جائے وقوعہ سے شواہد کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

Leave a reply