پسند کی شادی کرنے پر لڑکی والوں کا غیر انسانی سلوک

0
246
پسند کی شادی کرنے پر لڑکی والوں کا غیر انسانی سلوک

پسند کی شادی کرنے پر لڑکی والوں کا غیر انسانی سلوک

پنجاب کے علاقے علی پور میں بیٹے نے پسند کی شادی کی تو لڑکی کے رشتہ دار غیرت کے نام پر آپے سے باہر ہو گئے اور لڑکے کے بوڑھے والد خدا بخش کے ہونٹ اور ناک کاٹ دیے، تھانہ سیت پور کی حدود میں ملزمان نے پہلے بزرگ شہری خدا بخش اور اس کے گھر والوں پر تشدد کیا اور اس کے بعد یہ پھر یہ غیر انسانی سلوک کیا۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس پہنچ گئی اور پولیس نے خدا بخش کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا ہے، اس حوالے سے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے خدا بخش کے بیٹے نے کچھ ماہ پہلے پسند کی شادی کی تھی اور لڑکی کے رشتہ داروں اور گھر والوں کو اس شادی کا دکھ تھا۔

Leave a reply