پسند کی شادی کا بُرا انجام

0
171
پسند کی شادی کا بُرا انجام

پسند کی شادی کرنیوالی علیشباہ بی بی کی بازیابی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی گئی،جمیل وڑائچ ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا کہ والدین نے تھانہ ظفروال میں اغوا کا مقدمہ درج کرایا ،عدالت نے علیشباہ بی بی کو دارالامان نارووال بھجوا دیا ،عدالتی حکم پر علیشباہ کو دارالامان سے باہر لائی تو ملزمان سیف الرحمن وغیرہ نے حملہ کردیا ،ملزمان کیخلاف علیشباہ کے اغوا اور تشدد کا تھانہ صدر نارووال میں مقدمہ درج ہوا،مقدمہ درج ہونے کے باوجود پولیس علیشباہ بی بی کو بازیاب نہیں کراسکی

،ڈی پی او نارووال کی نااہلی کے سبب علیشباہ بی بی کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں ،اغوا کار علیشباہ بی بی کو غیرت کے نام پر قتل کرسکتے ہیں ،عدالت بھابھی علیشباہ بی بی کو بازیاب کرانے کے احکامات جاری کرے ،عدالت علیشباہ بی بی کو اغواء کرنیوالوں کو گرفتار کرنے کا حکم دے

Leave a reply