پستول سے کھیلتے ہوئے گولی لگنے سے 3 سالہ بچہ جانبحق

0
171

ہاٹ لائن نیوز : امریکی ریاست لوزیانا میں تین سالہ بچے نے اپنے والد کی پستول اٹھائی، اس سے کھیلنے کی کوشش کی اور غلطی سے فائرنگ کر دی جس کےنتیجےمیں بچہ جان کی بازی ہارگیا۔

ہیمنڈ شہر کے شیرف نے بتایا کہ ایک شخص گھر میں بستر کے پاس پستول چھوڑ کر کام کرنے کے لیے کمرے سے نکل گیا۔ اس کا تین سال کا بچہ بیڈ پر بیٹھا تھا۔ اس نے پستول اٹھا کر اس سے کھیلنے کی کوشش کی تو ایک گولی چلی جو بچے کے چہرے سے ہوتی ہوئی دماغ میں داخل ہوئی۔

بچے کو فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ غفلت برتنے پر بچے کے والد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ قوانین کے مطابق پستول کو ایک ڈبے میں رکھنا اور بند ہونا ضروری ہے۔

Leave a reply