
انسداد دہشت گردی عدالت نےچوہدری پرویز الٰہی کی گرفتاری کے دوران مبینہ پیٹرول بم اور اہلکاروں پر تشدد کیس میں ملزمان کو8 اگست کو طلب کرلیا،ملزمان پر کار سرکار میں مداخلت ٫ پولیس ہر حملہ اور پیٹرول بم پھینکے کا الزام ہے ،دیگر ملزمان میں پرویز الٰہی کے باورچی، ڈرائیورز اور سیکیورٹی گارڈز شامل ہیں ،ملزمان کے خلاف تھانہ غالب مارکیٹ پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
یادرہے پرویز الہی کو اس مقدمے میں انسداددہشت گردی عدالت نے مقدمے سے ڈسچارج کر دیا تھا
جبکہ دیگر ملزمان کے خلاف عدالت میں چالان جمع کروا دیا گیا ہے ملزمان کی اگلے ہی روز عدالت نے ضمانتیں منظور کر لی تھی









