پرویز الہی کے خلاف نیب ریفرنس فرد جرم کیوں نہ عائد ہوسکی

0
179
پرویز الہی کے خلاف نیب ریفرنس فرد جرم کیوں نہ عائد ہوسکی

احتساب عدالت لاہور،

ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ اربوں کرپشن اور کک بیکس وصول کرنے کا ریفرنس

احتساب عدالت میں پرویز الہی سمیت دیگر کے خلاف نیب
ریفرنس پر سماعت

احتساب عدالت نے ریفرنس پر مزید سماعت 29 مئی تک ملتوی کر دی

پرویز الٰہی اور محمد خان بھٹی کو جیل سے احتساب عدالت میں پیش کیا گیا

پرویز الٰہی اور محمد خان بھٹی کی جانب سے نیب انکوائری رپورٹ کی نقول کیلیے درخواست دایر کی

فرد جرم عائد کرنے سے پہلے نیب انکوائری رپورٹ کی کاپیاں دی جائے استدعا

نیب انکوائری رپورٹ کی کاپیاں دینے کیلیے نیب پابند نہیں ہے پراسیکیوٹر

ریفرنس کی کاپیاں ملزمان کو دی جا چکی ہیں فرد جرم عائد کی جائے پراسیکیوٹر

دوران تفتیش بیانات کی کاپیاں ہمیں درکار ہیں وکلاء ملزمان

عدالت نے دلائل کے بعد انکوائری رپورٹ کی نقول پر فیصلہ محفوظ کر لیا
پرویز الہی نے احتساب عدالت میں میڈیکل کی درخواست دایر کی
پرویز الٰہی نے عدالت میں فاصل جج سے خود بھی بات کی

جیل میں گرنے سے میری پسلی کا فریکچر ہوا تھا میں بے ہوش ہو گیا تھا مجھے سانس کا مرض ہے اور دل کی تکلیف بھی ہے میرے میڈیکل ٹیسٹ کروائے جائیں پرویز الٰہی کی استدعا
احتساب عدالت کے جج زبیر شہزاد کیانی نے ریفرنس پر سماعت کی
احتساب عدالت نے مونس الہی کو اشتہاری قرار دے رکھا ہے

عدالت نے مونس الہی کے اثاثہ جات منجمد کرنے کا حکم دے رکھا ہے
نیب ریفرنس میں پرویز الہی اور مونس الہی سمیت 14 ملزمان نامزد ہیں
نیب لاہور نے پرویز الہی سمیت دیگر کے خلاف 1 ارب 23 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا ریفرنس دائر کر رکھا ہے

پرویز الہی اور مونس الہی سمیت دیگر نے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا نیب ریفرنس
پرویز الہی نے اپنے عہدے کا غلط استعمال کیا نیب ریفرنس

Leave a reply