پرویز الہی کی رہائی تاخیر کا شکار

0
234
پرویز الہی کی رہائی تاخیر کا شکار

ہاٹ لائن نیوز : اینٹی کرپشن عدالت میں پرویز الہی کی پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں کے مقدمے میں ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے پرویز الہی کی درخواست ضمانت پر پر دلائل کے لئے پراسیکیوشن کو مہلت دے دی، عدالت نے کارروائی 22 مارچ تک ملتوی کر دی، پراسیکیوشن نے دلائل یکے لئے مہلت دینے کی استدعا کی تھی۔

پرویز الہی کی جانب سے ان کے وکیل عامر سعید راں پہلے ہی اپنے دلائل مکمل کر چکے ہیں،ان کا کہنا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی کا بھرتی کے عمل میں کوئی کردار نہیں، ان کے خلاف رشوت اور جعل سازی کے کوئی شواہد بھی موجود نہیں ہیں،پراسیکیوشن کی جانب سے پرویز الٰہی سے رشوت ریکوری کی جعلی رپورٹ بنائی گئی، ان پر الزام ہے کہ پرویز الٰہی کی زیر صدرات اجلاس میں فیل اُمیدواروں کی بھرتی کی منظوری دی جبکہ پرویز الٰہی سلیکشن کمیٹی کے ممبر تھے انہوں نے پاس اُمیدواروں کی بھرتی کی منظوری دی، انہوں نے مزید کہا کہ او۔ ڈی۔ ایس نے امتحانات کا انعقاد کیا اور نتائج کا اعلان بھی کیا، او۔ ڈی۔ ایس کی رپورٹ کے مطابق سلیکشن کمیٹی نے بھرتی کی منظوری دی تھی،سیاسی بنا پر مقدمہ میں پرویز الٰہی کو ملوث کیا گیا، انہوں نے کوئی جرم نہیں کیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ملزم کی ضمانت منظور کی جائے، بھرتی ہونے والے اُمیدواروں کی عبوری ضمانت منظور ہو گئی ہے،اُمیدواروں کی عبوری ضمانت منظور ہونے کے بعد پرویز الٰہی کی ضمانت بھی منظور کی جائے ،پرویز الٰہی کے خلاف جعل سازی کا کوئی ثبوت موجود نہیں ہے۔

پراسیکیوشن کی جانب سے کہا گیا کہ پرویز الٰہی اور محمد خان بھٹی پر پنجاب اسمبلی میں جعلی بھرتیوں کا الزام ہے،ملزمان نے پنجاب اسمبلی میں امتحان میں فیل ہونے والے ملزموں کو گریڈ 17 میں ملازمتیں دی تھیں،پرویز الہی اور محمد خان بھٹی سمیت دیگر کے خلاف اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے مقدمہ نمبر 09/23 درج کیا ہوا ہے۔

Leave a reply