پرویز الہی پرفرد جرم نہ لگ سکی

0
287
پرویز الہی پرفرد جرم نہ لگ سکی

ہاٹ لائن نیوز : احتساب عدالت لاہور میں ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کے ریفرنس میں بڑی پیش رفت ہوئی ۔

عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کیلیے چودہ فروری کی تاریخ مقرر کردی۔

احتساب عدالت کے جج زبیرشہزاد کیانی نےریفرنس پر سماعت کی ۔

ملزمان کو ریفرنس کی کاپیاں تقسیم کردی گئیں ،پرویز الہی سمیت دیگر ملزمان کو عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔

دوسری جانب اینٹی کرپشن عدالت لاہور میں پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیاں کرنے کے مقدمہ میں پرویز الہی سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی ۔

دو ملزمان کی عدم حاضری کی وجہ سے فرد جرم کی کاروائی موخرکردی گئی۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو فرد جرم کی کاروائی کے لیے طلب کرلیاہے۔اینٹی کرپشن عدالت کےجج ارشدحسین بھٹہ نے کیس کی سماعت کی ۔

ملزم آصف علی اورسمیع اللہ عدالت میں پیش نہ ہوئے ۔

خیال رہے کہ اینٹی کرپشن حکام نےمقدمے کا چالان عدالت پیش کررکھا ہے۔

Leave a reply