
لاہور ہائیکورٹ نے راسخ الہی سمیت دیگر کی عبوری ضمانتیں خارج کروانے کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کردی
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چوہدری کی سربراہی میں دو رکنی بینچ 29 مئی کو درخواستوں پر سماعت کرے گا۔عدالت نے وکلاء کو دلائل کے لیے طلب کررکھا ہے ایف آئی اے بنکنگ کورٹ نے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں عبوری ضمانتیں قانون کے منافی منظور کیں
۔ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں عبوری ضمانتیں منظوری کے اقدام کو چیلنج کررکھا ہے۔راسخ الہی ،قیصرہ الہی سمیت دیگر کی ضمانتیں خارج کرنے کی استدعا کررکھی ہے








