پروفیسر ڈاکٹر راحیل قمر دوبارہ ریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد مقرر

0
103
پروفیسر ڈاکٹر راحیل قمر دوبارہ ریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد مقرر

اسلام آباد: حکومتِ پاکستان نے پروفیسر ڈاکٹر راحیل قمر کو پانچ سالہ مدت کے لیے ایک بار پھر ریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد تعینات کر دیا ہے۔ ڈاکٹر راحیل قمر تعلیم، تحقیق اور سائنسی پالیسی کے فروغ میں کئی دہائیوں پر محیط خدمات کے حامل ہیں۔

ڈاکٹر راحیل قمر ملک کے پہلے ٹینیور ٹریک سسٹم پروفیسر ہونے کا اعزاز رکھتے ہیں اور ان کی تحقیق کا مرکز بائیوکیمسٹری اور مولیکیولر جینیٹکس ہے۔ ان کے سائنسی کام کا خاصہ پاکستانی آبادیوں میں جینیاتی بیماریوں کے اسباب اور ان کے ممکنہ حل کی تلاش ہے۔

کامسیٹس یونیورسٹی میں اپنی سابقہ قیادت کے دوران، ڈاکٹر راحیل قمر نے ادارے کو تحقیقی اور علمی میدان میں نمایاں ترقی دی۔ ان کے اقدامات سے یونیورسٹی کی بین الاقوامی رینکنگ میں بہتری، تحقیق کی سطح میں اضافہ اور طلبہ کی سائنسی صلاحیتوں میں نمایاں نکھار آیا۔

انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم یونیورسٹی آف پشاور جبکہ اعلیٰ تعلیم یونیورسٹی آف نارتھ ٹیکساس (امریکا) سے حاصل کی۔ بعد ازاں برطانیہ اور امریکا میں تحقیقاتی منصوبوں پر کام کرنے کے بعد پاکستان واپس آکر ملکی اداروں میں سائنسی تحقیق کو فروغ دیا۔

ڈاکٹر راحیل قمر اس وقت اسلامی دنیا کے سائنسی ادارے ICESCO میں سائنسی و تکنیکی تعاون کے ڈائریکٹر جنرل کے طور پر بھی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔

کامسیٹس یونیورسٹی کے ترجمان سردار نصیر احمد نے ان کی دوبارہ تعیناتی کو یونیورسٹی اور ملک کے تعلیمی و تحقیقی مستقبل کے لیے خوش آئند قرار دیا ہے۔

Leave a reply