پرواز سے پہلے ہی امریکی طیارے میں آگ لگ گئی

پرواز سے پہلے ہی امریکی طیارے میں آگ لگ گئی
امریک شہر ڈینور میں جہاز میں سے اچانک دھواں نکلنے کے بعد طیارے میں سوار مسافروں کو ہنگامی طور پر باہر نکال لیا گیا ہے، ائیرپورٹ ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ بوئنگ 737 کے لینڈنگ گیئر میں خرابی اور دھواں اٹھنے پر عملے اور مسافروں کو سلائیڈ کے ذریعے سے جہاز سے باہر نکال لیا گیا۔
فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھا دی، حادثہ جہاز کے پرواز کرنے سے پہلے پیش آیا، جہاز میں 1 سو تہتر مسافر اور عملے کے ارکان موجود تھے تاہم اس واقعے میں کوئی بھی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔









