پرساد کےلیے انتظارکاکیوں کہا ؟ نوجوان قتل

0
121
پرساد کےلیے انتظارکاکیوں کہا ؟ نوجوان قتل

بھارت: مندر کی دیکھ بھال کرنے والے شخص کا قتل، لڑکوں نے پرساد کے انتظار پر حملہ کیا

بھارت میں نئی دہلی کے کلکاجی مندر میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک شخص کو صرف اس وجہ سے بے دردی سے قتل کر دیا گیا کہ اس نے پرساد کے لیے انتظار کرنے کا کہا تھا۔

مقامی میڈیا کے مطابق، یوگیندر سنگھ نام کا شخص، جو کہ اتر پردیش کا رہائشی تھا اور گزشتہ پندرہ برسوں سے مندر کی دیکھ بھال کر رہا تھا، جمعہ کی رات کچھ لڑکوں کے ایک گروہ سے پرساد کے بارے میں بات کر رہا تھا۔ جب اس نے انہیں کچھ وقت انتظار کرنے کو کہا، تو یہ بات لڑکوں کو پسند نہیں آئی اور ان کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی۔

رپورٹس کے مطابق، بات اتنی بڑھ گئی کہ لڑکوں نے یوگیندر سنگھ پر لوہے کی راڈ سے حملہ کیا، جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے۔ انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انکومردہ قرار دے دیا۔

پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور ایک ملزم کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔ پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے اور باقی ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

Leave a reply