پردے کے پیچھے چھپی ذہانت… محمد عثمان بشیر کی خاموش ایجاد نے میدان مار لیا

0
121
پردے کے پیچھے چھپی ذہانت… محمد عثمان بشیر کی خاموش ایجاد نے میدان مار لیا

لاہور کے نوجوان سافٹ ویئر انجینئر محمد عثمان بشیر نے مصنوعی ذہانت کے شعبے میں ایک نیا سافٹ ویئر تیار کیا ہے جو ٹیلی کمیونیکیشن کے نظام میں وقت اور لاگت دونوں کی بچت ممکن بناتا ہے۔ ان کا بنایا گیا کم خرچ مکالماتی ایجنٹ ویب آر ٹی سی کی رئیل ٹائم کمیونیکیشن صلاحیتوں کے ساتھ مل کر بہتر اور مؤثر سروس فراہم کرتا ہے۔

محمد عثمان بشیر کی اس جدت کو بین الاقوامی سطح پر بھی پذیرائی ملی ہے، جس کے تحت انہیں دبئی میں ہونے والے ٹیک نیکسٹ سمٹ میں ویب آر ٹی سی ایکسیلینس ایوارڈ آف ایشیا سے نوازا گیا۔ اس ایوارڈ کیلئے ایشیا کے مختلف ممالک، جن میں بھارت اور چین بھی شامل ہیں، سے 80 درخواستیں موصول ہوئیں۔

اس کے علاوہ انہوں نے ایک جدید کانفرنسنگ آرکیٹیکچر بھی تیار کیا ہے جو ملٹی روم آڈیو کالز میں بہتر سنکرونائزیشن فراہم کرتا ہے، جس سے آن لائن کمیونیکیشن کے معیار میں مزید بہتری آتی ہے۔

Leave a reply