پرامن احتجاج کرناہماراحق ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

ہاٹ لائن نیوز : پشاور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ہماری تیاری ہمہ وقت مکمل ہے، حکمت عملی سخت ہوگی تاہم ابھی نہیں بتا سکتے۔
انہوں نے کہا کہ آئین کے مطابق ہمیں پرامن احتجاج کرنے کا حق ہے، آئی جی اسلام آباد کیخلاف ہمارا مقدمہ چل رہا ہے، ہمارا راستہ روکا گیا، ہم پر تشدد کیا جاتا ہے، ربڑ کی گولیاں استعمال کی جاتی ہیں ،خندقیں کھودیں لیکن اب ہم تربیت یافتہ ہیں، جو کرتے ہیں کرتے رہیں، ریسکیو مشینری کےحوالےسے ہمارا کیس چل رہا ہے۔








