
لاہور ہائیکورٹ
پراسیکیوٹرز کے دوبارہ امتحان لینے کیخلاف درخواست پر دوبارہ سماعت
دو رکنی بنچ نے سیکرٹری پراسیکیوشن اور پراسیکوٹر جنرل پنجاب سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی
عدالتی حکم پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ ریکارڈ سمیت پیش
پراسیکیوٹرز پبلک سروس کمیشن سے منتخب ہوکر بھرتی ہوئے، پراسیکیوٹر جنرل
پراسیکیوٹرز سے دوبارہ امتحان کی ضرورت نہیں پراسیکیوٹر جنرل پنجاب
پراسیکیوٹرز کی ٹریننگ کیلئے کورس کروائے جاسکتے ہیں، سید فرہاد علی شاہ
پراسیکیوٹرز کی جوڈیشل اکیڈمی میں ٹریننگ کرانا مفید ہے پراسیکیوٹر جنرل پنجاب
ججز اور پراسیکیوٹرز کی اکٹھے ٹریننگ زیادہ فائدہ مند ہے سید فرہاد علی شاہ
جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس انوار الحق پنوں کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے درخواست پر سماعت کی
درخواست میں سیکرٹری پراسیکیوشن سمیت دیگر کو فریق بنایا ہے
درخواست میں پراسیکیوٹرز کے دوبارہ ٹیسٹ لینے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا









