پرائیویٹ حج اسکیم 2026: بکنگ کی آخری تاریخ میں توسیع

0
69
پرائیویٹ حج اسکیم 2026: بکنگ کی آخری تاریخ میں توسیع

حج 2026 کے لیے پرائیویٹ اسکیم کے تحت سفر کے خواہشمند افراد کے لیے خوشخبری ہے، وزارت مذہبی امور نے بکنگ کی آخری تاریخ میں پانچ روز کی توسیع کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق، پرائیویٹ اسکیم کے تحت اب بھی تقریباً ساڑھے چار ہزار نشستیں دستیاب ہیں، اور خواہشمند افراد مقررہ مدت کے اندر اپنی بکنگ مکمل کر سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل حج آرگنائزرز کو 17 اکتوبر 2025 تک بکنگ مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی تھی، تاہم اب اس میں مزید پانچ دن کی مہلت دے دی گئی ہے۔

Leave a reply