پختونوں پر تشددکیخلاف مذمتی قرارداد متفقہ طورپرمنظور

0
173
پختونوں پر تشددکیخلاف مذمتی قرارداد متفقہ طورپرمنظور

ہاٹ لائن نیوز : خیبرپختونخوا اسمبلی نے طلبہ یونین کی بحالی، تعلیمی اداروں میں طلبہ یونین کی بحالی کےاقدامات اور یونین انتخابات کیلیے سازگار ماحول فراہم کرنیکے حوالے سے قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔

پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی احمد کنڈی نے طلبہ یونین کی بحالی کی قرارداد ایوان میں پیش کی۔ قرارداد پر حکومتی اوراپوزیشن ارکان اسمبلی کے دستخط ہیں۔

علاوہ ازیں خیبرپختونخوا اسمبلی میں پنجاب اور اسلام آبادمیں پختونوں پر تشدد کیخلاف مذمتی قرارداد متفقہ طورپر منظور کرلی گئی۔

پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی شفیع جان کیجانب سے پیش کی گئی قرارداد میں خیبرپختونخوا اسمبلی نے پنجاب اور اسلام آباد میں پختونوں پر تشدد کی شدید مذمت کی۔

Leave a reply