
ضلع قصور کے علاقے پتوکی میں پیش آنے والے ایک افسوسناک واقعے میں پانچ سالہ بچی دھاتی ڈور کی زد میں آ کر زخمی ہوگئی۔
پولیس کے مطابق بچی اپنے ماموں کے ساتھ موٹر سائیکل پر سوار تھی کہ اچانک سڑک پر پھیلی دھاتی ڈور اس کے گلے سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئی۔ واقعے کے فوراً بعد زخمی بچی کو طبی امداد فراہم کی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک پتنگ فروش کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے پتنگیں اور دھاتی ڈور برآمد کر لی گئی ہیں۔
پولیس کے مطابق گرفتار شخص کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔









