
ہاٹ لائن نیوز : پشاور میں آپریشن کے دوران پاک فوج کے 2 جوانوں سپاہی بدام گل شہید اورمحمد ادریس شہید کی نماز جنازہ پشاور گیریژن میں ادا کر دی گئی۔ شہداء کو پورے فوجی اعزاز کیساتھ ان کے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کیمطابق خیبرپختونخوا کے ضلع پشاور کے حسن خیل سب ڈویژن میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران کوہاٹ کے سپاہی بدام گل شہید اور سپاہی محمد ادریس نے دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے بہادری سے جام شہادت نوش کیا۔









