پاک فوج کے جوانوں کا ملک بھر میں شاندار استقبال

0
177
پاک فوج کے جوانوں کا ملک بھر میں شاندار استقبال

پاک فوج کے جوانوں کا ملک بھر میں شاندار استقبال

سیالکوٹ میں جذبہ حب الوطن دیدنی منظر بن گیا جب سرحد کے قریب پہنچنے پر پاک فوج کی گاڑیوں کا شہریوں نے والہانہ طریقے سے استقبال کیا، لوگ ہاتھوں میں سبز پرچم تھامے اپنے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے اور وطن کے محافظوں پر پھول بھی نچھاور کیے۔

پاکستانی عوام نے “پاک فوج زندہ باد” کے نعرے لگائے اور پاک فوج کے سپاہیوں کو پھولوں کے گلدستے بھی دیے اور محبت میں انہیں ہار بھی پہنائے گئے، فوجی جوانوں نے بھی “پاکستان زندہ باد” کا جواب دے کر عوام کے جذبے کو سراہا، ملک کے مختلف حصوں میں لوگ پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے اپنے گھروں سے نکلے، مٹھائیاں بانٹیں اور پاکستان سے محبت کے گیت گنگنائے۔

Leave a reply