پاک ترک دوستی ہمیشہ قائم رہے گی، صدر رجب طیب اردوان

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان کو ایک مخلص اور قابلِ اعتماد اتحادی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوستی ہمیشہ قائم رہے گی اور وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوگی۔
بحری پلیٹ فارمز کی پاکستان بحریہ میں شمولیت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر اردوان نے کہا کہ تمام کامیاب آزمائشوں کے بعد آج PNS خیبر کو باضابطہ طور پر پاکستان کے حوالے کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان بحریہ کی ضروریات کے پیشِ نظر چار ملگیم کلاس جنگی جہازوں کی تیاری کا معاہدہ کیا گیا تھا۔
ترک صدرکیمطابق پہلا جہاز PNs بابر 24 مئی 2024ء کوپاکستان کےحوالےکیاجاچکا ہے، جبکہ تیسراجہاز PNS بدرجون 2026ءکےاختتام تک اورچوتھا جہاز PNS طارق 2027ءکی پہلی سہماہی میں پاکستان بحریہ کےحوالے کیاجائیگا۔
انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ یہ بحری جہاز پاکستان بحریہ کی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ کریں گے۔ صدر اردوان نے اس موقع پر اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان برادرانہ تعلقات مستقبل میں مزید فروغ پائیں گے۔









