پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کے لیے امریکہ کا رابطہ

پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کے لیے امریکہ کا رابطہ
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف اور بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم شنکر سے فون پر الگ الگ بات کی ہے، انہوں نے انتہا پسندی سے نمٹنے کے لیے بھارت کی حمایت کا اظہار کیا اور پاکستان سے پہلگام حملے کی تفتیش میں نئی دہلی سے تعاون کرنے کی درخواست کی۔
روبیو نے کہا ہے کہ کشمیر میں حملہ ”دہشت گردی‘‘ اور ”ناقابل قبول‘‘ ہے اور پاکستان کو اس واقعے کی ”مذمت کرنے کی ضرورت‘‘ ہے، ان کی پاکستانی اور بھارتی رہنماؤں کو یہ فون کالیں دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کو کم کرانے کے لیے امریکہ کی پہلی اعلیٰ سطحی کوشش ہے۔