پاک بھارت جنگی صورتحال پر امریکہ کا ردعمل

پاک بھارت جنگی صورتحال پر امریکہ کا ردعمل
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی طرف سے پاکستان پر ہونے والے میزائل حملوں کے رد عمل میں اس کو شرمناک قرار دیا ہے، پریس کانفرنس کے دوران امریکی صدر کا کہنا تھا کہ یہ نہایت شرم کی بات ہے، ہم نے ابھی پاکستان کے خلاف انڈیا کے حملوں کے بارے میں سنا ہے۔
دوسری طرف امریکی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں، میں انڈیا اور پاکستان کی قیادت سے مسلسل رابطے میں ہوں، ان کا اپنے ردعمل میں کہنا تھا کہ پُرامن حل کے لئے پاکستان اور انڈیا کی قیادت سے بات چیت کر رہے ہیں، صدر ڈونلڈ ٹرمپ چاہتے ہیں کہ دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی جلد از جلد ختم ہو۔









