پاک بحریہ نے کروڑوں ڈالر مالیت کی منشیات برآمد کر لی

0
163
پاک بحریہ نے کروڑوں ڈالر مالیت کی منشیات برآمد کر لی

ہاٹ لائن نیوز : پاک بحریہ نے انسداد منشیات کا کامیاب آپریشن کرتے ہوئے بھارتی ساختہ منشیات کی گولیوں کی بڑی کھیپ پکڑ لی ہے۔ آپریشن کے دوران 2000 کلو گرام چرس، 370 کلو آئس اور 50 کلو ہیروئن قبضے میں لے لی گئی۔

ضبط شدہ منشیات کی بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت 145 ملین ڈالر بتائی جاتی ہے۔ کارروائی میں ممنوعہ بھارتی ساختہ نشہ آور گولیوں کی بڑی کھیپ بھی قبضے میں لے لی گئی۔

پکڑی گئی منشیات کو اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دیا گیا۔ پاک بحریہ سمندری حدود میں ہر قسم کی غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے سرگرم ہے۔

Leave a reply