پاک ایئر فورس نے دنیابھرمیں قابل رشک مقام حاصل کرلیا

0
433

ہاٹ لائن نیوز : پاک فضائیہ نے دنیا کی سب سے طاقتور ایئر فورسز کی فہرست میں ساتویں پوزیشن حاصل کی ہے ، جسکی عالمی سطح پر تعریف کی جارہی ہے۔ گلوبل فائر پاور ڈاٹ کام کی رپورٹ کیمطابق ، پاک فضائیہ دنیاکی بہترین فضائیہ میں سے ایک ہے ، جسنے اپنے بیڑے میں 1،434 طیاروں کو شامل کرکے سب سے اہم کردار اداکیا ہے۔

قائداعظم محمد علی جناح نے 13 اپریل 1948 کو کہا ، “ایک طاقتورفضائیہ کےبغیر ، ملک ایک جارحیت کے رحم و کرم پرہوتاہے” ، اور انہیں یقین تھا کہ پاکستان کوجلد سے جلد اپنی فضائی حدود بناناچاہئے۔ آج ، پاک فضائیہ نےانکے وژن کو حقیقت میں بدل کرعالمی سطح پر قابل رشک مقام حاصل کیا ہے۔

پاک فضائیہ کی اہمیت نہ صرف عالمی سطح پر بلکہ جنوبی ایشیاء میں بھی منفرد ہے ، جہاں یہ ایک اہم کھلاڑی ہے۔ مصر ، ترکی،فرانس بھی ٹاپ 10 میں شامل ہیں۔

Leave a reply