پاک انڈیا ڈی جی ایم اوز کا تیسرا رابطہ

0
179
پاک انڈیا ڈی جی ایم اوز کا تیسرا رابطہ

پاک انڈیا ڈی جی ایم اوز کا تیسرا رابطہ

پاکستان اور انڈیا کے ڈی ۔جی۔ ایم۔ اوز کے درمیان تیسری مرتبہ رابطہ ہوا ہے، جس میں سیز فائر برقرار رکھنے کے لیے اقدام اٹھانے پر اتفاق کیا گیا، پاکستان اور انڈیا کے ڈی۔ جی۔ ایم۔ اوز کے درمیان رابطوں کا سلسلہ جاری، پاکستانی فوج کے میجر جنرل کاشف عبداللہ اور انڈین فوج کے لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھئی کے درمیان سیز فائر کے بعد تیسرا رابطہ ہوا ہے،
اس رابطے میں سیز فائر کو مستحکم کرنے کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

اس رابطے میں سیز فائر برقرار رکھنے کے لئے مزید مثبت اقدام کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے، دونوں فریقین نے ایل۔ او۔ سی کے ساتھ امن کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا اور سوموار کو ہونے والے سابقہ ​​رابطے میں طے پانے والے مفاہمت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

Leave a reply